اسٹیٹ بینک نے مختلف بینکوں پر بھاری جرمانہ عائد کردیا


STATE BANK OF PAKISTAN


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ میں پہلی بار 15 کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں۔

جرمانے صارفین کی معلومات نہ رکھنے اور فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیے گئے ہیں۔

بھاری جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ پر کئے گئے ہیں۔ 15 بینکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ارب 68 کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کئے گئے۔

ان 15 بینکوں پر مارچ سے جون 2020 کے دوران جرمانے عائد کیے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر جرمانے عوام کے سامنے جولائی 2019 سے لانا شروع کیے ہیں، اسٹیٹ بینک نے تمام 15 بینکوں کے نام کی تفصیلات بھی جاری کردی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

اسلام آباد میں ڈیڑھ کلومیٹر طویل غیر قانونی گیس پائپ لائن دریافت ہوئی۔

سرکاری اداروں کی اصلاحات کے عمل تیزی لائی جائے، صاحبزادہ میاں عثمان ذوالفقار